چھ ماہ کے دوران غیر منقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں اضافہ
اسلا م آباد (آن لائن) سیلز ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 236-C کے تحت رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غیر منقولہ جائیداد کے لین دین کے 97 ہزار 58
معاملات طے ہوئے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 88 ہزار88 تھے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ کے مقابلے میں رواں مالی سال غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفرخت قدرے بہتر رہی۔ جس سے حکومت کے مالیاتی خزانے کو بہت فائد ہ حاصل ہوا۔