سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی ایم ڈی سوئی ناردرن سے ملاقات
لاہور (پ ر) بورڈ آف مینجمنٹ، سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے ایم۔ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف سے بورڈ آف مینجمنٹ کے دفتر میں ایل این جی گیس کی فیکٹریوں کو ترسیل کے سلسلہ میں ملاقات ہوئی۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر ہارون ارشد، سینئر نائب صدر آصف علی ٹیپو اور نائب صدر میاں فہیم قمر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہا۔ امجد لطیف نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ایل این جی گیس کے نئے کنکشن جلد سے جلد فیکٹریوں کو مہیا کئے جائیں گے۔