جولائی تا ستمبر ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کئے گئے: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے بیرونی قرضوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ جولائی تا ستمبر ایک ارب 54 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کئے گئے۔ بنک دولت پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ارب 25 کروڑ قرض، 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔ ادائیگی میں حکومت نے ایک ارب 32 کروڑ، نجی شعبے نے 22 کروڑ ڈالر ادا کئے۔