• news

اولیائے کاملین کی تعلیمات پر عمل سے معاشرہ میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے:پیر عرفان مشہدی

لاہور (پ ر) یوسف عبداللہ گیلانی کے سالانہ عرس کی تقریب سے خلیفہ مجاز پیر عرفان مشہدی نے کہا آج معاشرہ جس بدامنی اور بے چینی میں مبتلا ہے اس کا حل صرف اولیائے کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ یوسف عبداللہ اس قبیلے کا ایک روشن ستارہ تھا جن کی زندگی اتباع سنت و شریعت سے عبارت تھی۔ تقریب سے مظفر شاہ، پیر عبدالخالق قادری، احسان گیلانی، قاضی عبدالغفار قادری اور حکیم سرور زاہد نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن