’’غربت نہیں، غریب مکائو حکومتی ایجنڈا تباہی کے سوا کچھ نہیں‘‘
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ غر بت نہیں ’’غر یب مکائو ‘‘ حکومتی ایجنڈہ تباہی کے سواکچھ نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب لیکر آیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئی نسل ہی ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے عمران خان نے درست پالیسی اپناتے ہوئے یوتھ کو ٹارگٹ کیا ہے جس سے ملک بھر میں تبدیلی کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈو نلڈ ٹرمپ سے مسلمان کسی خیر کی امید نہ رکھیں، ڈو نلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہو نے سے مغربی حکمرانوںکا ذہین واضع ہو چکا ہے کہ وہ کس طرح مسلمانوں سے نفرت کر تے ہیں۔ سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی بالادستی کے لئے دن رات کا م کیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے پانامہ کیس میں قطری شہزادوں کے خط بھی وزیراعظم کے کسی کام نہیں آئیں گے۔