وزیراعظم کی اسمبلی میں غیر حاضری‘ سپریم کورٹ سے ’’سرخرو‘‘ ہو کر آنے کا امکان
جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس مجموعی طور پر سوا تین گھنٹے تک جاری رہا ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے پورے اجلاس کی صدارت کی وزیر اعظم محمد نواز شریف تو پچھلے دوتین سیشنوں سے ایوان میں نہیں آرہے تھے اس کی ایک وجہ بھی ہے وہ اپوزیشن کے دبائو میں آکر ایوان میں نہیں آنا چاہتے وہ سپریم کورٹ سے ’’سرخرو‘‘ ہو کر ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے جب کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہونے پر ’’رخصت‘‘ پر ہیں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں ا قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ٹیلی فون پر سے ازراہ تفنن دریافت کیا کہ’’ وہ جس گھوڑے سے گرے ہیں کہیں وہ’’قطری گھوڑا‘تونہیں ؟‘‘ ، ’’قطری شہزادے اور گھوڑے‘‘ سیاسی محافل میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں سید خورشید شاہ نے شازیہ مری م ’’معنی خیز ‘‘ سوال پر زور دار قہقہہ لگایا اور کہا یہ گھوڑا قطری نہیں تھا میرے ایک دوست نے دیا ہے۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے پورے اجلاس کی صدارت کی تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں نوک جھونک روزمرہ کا معمول بن گیا ڈپٹی سپیکر بھی ان کے ساتھ سخت گیری کرتے ہیں جمعرات کو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری کی ایوان میں سرزنش کی ہے اور کہا کہ’’ وہ ایوان میں آتے ہی ان پر اٹیک شروع کردیتی ہیں‘ جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے شکایت کی کہ بولنے کے لئے بٹن دباتی ہیں مگر اسے دیکھا ہی نہیں جاتا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈاکٹر شیریں مزاری کے درمیان یہ روایتی جھڑپ ایوان میں وزیر تجارت کی طرف سے اسٹیٹ لائف بیمہ کارپوریشن کی تنظیم نو اور اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل پیش کرنے کے موقع پر ہوئی۔ عاقب اﷲ خان نے کہا کہ میرے حلقے میں گیس کی فراہمی نہیں کی جارہی میں سیکرٹری پٹرولیم و گیس کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں حساب داران ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ دیوانی میں ترامیم سے متعلق بلوں کی منظوری دی گئی ہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پیش نظر کمپنیات بل2016اور متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ سے متعلق بل کو جمعہ(آج) تک موخر کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پاکستان میں شامل ہونے والی ریاستوں کے سابقہ حکمرانوں کی خصوصی سہولیات و مراعات کے خاتمہ کا بل 2017 پیش کردیاگیا قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات شاہنواز خان رانجھا نے اعتراف کیا ہے کہ دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹس ڈالنے کے مکروہ دھندے میں ڈاکٹرز کے ساتھ ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی کا عملہ بھی ملوث ہے،ملک کے معروف سرکاری و نجی ہسپتالوں پمز،لیڈی ریڈنگ ہسپتال ۔پشاور،میوہسپتال لاہور،ایوب میڈیکل ہاسپٹل،کلثوم ہسپتال اور شفاء انٹرنیشنل جیسے ہسپتالوں سے غیرمعیاری اسٹنٹس پکڑے گئیڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی کو ہائوس کو چلانے مین سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وفاقی وزراء ‘ وزراء مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کے علاوہ حکومتی و اپوزیشن ارکلان خوش گپیوں میں مصروف رہے ۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین کو بار بار تنبیہ کرتے رہے کہ وہ ایوان کو چلانے میں تعاون کریں تاہم ڈپٹی سپیکر کی بار بار ہدایت کے باوجود اراکین اسمبلی مسلسل خوش گپیوں میں مصروف رہے اور ایوان کی کارروائی چلانے میں خلل ڈالا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی شدید مخالفت کی وجہ سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تنظیم نو اور پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظور نہ کیا جا سکا پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے بل کو مزید بحث کے لئے خزانہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ، انجینئر خرم دستگیر نے کامرس کمیٹی کو بھیجنے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی نے لاگتی و انتظامی حساب داران (ترمیمی) بل 2016ء منظور کرلیا۔