• news

حکومتی اقدامات سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، کاروباری طبقہ مطمئن ہے: مریم اورنگزیب

کراچی(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کی ساکھ کے ساتھ پاکستان کا امیج جڑا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی میں امن کا فیصلہ کیا، توقع ہے نئے گورنر محمد زبیر صوبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساڑھے 3سال میں حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہت بہترہوئی،کراچی میں آج کاروباری طبقہ پہلے سے کہیں زیادہ مطمئن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن