لندن میں اے آر وائی نیٹ ورک کے 6 لائسنس منسوخ
لندن (نیشن رپورٹ) برطانوی میڈیا ریگولیٹر (آف کام) نے ملک میں اے آر وائی نیٹ ورک کے 6 لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں 2 ماہ قبل لندن ہائیکورٹ نے اے آر وائی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا فیصلہ سنایا تھا اور ایک لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا فیصلے کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک لیکوڈیشن میں چلا گیا اور سی ای او نے لندن میں دیوالیہ پن کیلئے درخواست کی۔ آف کام نے گزشتہ روز اپنے فیصلے کا اعلان کیا برطانیہ میں پیر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل اے آر وائی نیوز اور اے آر وائی کیو ٹی وی کو ’’سکائی‘‘اور ’’ورجن‘‘ میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا۔