• news

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف کارروائی رٹ درخواست کے ذریعے چیلنج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف کی گئی کارروائی کو رٹ درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا جب تک قانون میں ٹیکسی سروس کی فراہمی کے بارے میں قانون نہیں ہے اس وقت تک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف کاروائی نہیں کی جاسکتی۔ قانون کی عدم موجودگی میں کارروائی کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو قانون سازی تک ٹیکسی سروس کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن