• news

گوجرانوالہ: شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرنیوالا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرنیوالے پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھیالی کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر سدرہ کی تین سال قبل پولیس کانسٹیبل مجاہد کے ساتھ منگنی ہوئی تھی مگر لڑکی کے ورثاء نے کانسٹیبل کا کردار ٹھیک نہ ہونے پر منگنی توڑ کر سدرہ کی شادی ایمن آباد کے رہائشی علی رضا کے ساتھ کر دی تھی، ملزم مجاہد نے سدرہ کو گھر سے ہسپتال جاتے ہوئے زبردستی اغوا کر کے نکاح کر لیا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سدرہ کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر فیصل آباد لیجا رہا تھا جسے انٹرچینج پر موٹروے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے سدرہ کو بازیاب کروا کر تھانہ سبزی منڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن