• news

چین کا 10نیوکلیئر وار ہیڈز کی صلاحیت کے حامل میزائل کا کامیاب تجربہ

بیجنگ(آئی این پی)چین میں بیک وقت 10نیوکلیئر وار ہیڈز کی صلاحیت کے حامل DF5Cمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق DF5Cمیزائل کا کامیاب تجربہ چین کی جانب سے نیوکلیئر پالیسی میں بڑی تبدیلی کا پیغام ہے ۔ صوبہ شان شی میں واقع تھیان خلائی مرکز سے تجرباتی طور پر میزائل کو چھوڑا گیا جس نے مغربی چین کی جانب کامیاب سفر کیا ۔ مذکورہ میزائل DF5کا جدید ورژن ہے جو کہ ایک بہترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن