بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدی خلاف ورزی کر رہا ہے : منہ توڑ جواب دینگے : آرمی چیف
راولپنڈی / لاہور (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیوں اور فائرنگ سے بھارت اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاک فوج بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے، پاک فوج اور رینجرز نے اندرونی سکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی پوری قوم معترف ہے، جنگ میں پاک فوج کو پوری قوم کا تعاون حاصل ہے، پاکستان کی عوام ہماری حقیقی طاقت ہےں اور ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ وہ لاہور گیریژن کے دورہ کے موقع پر فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءکی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ کور ہیڈکوارٹرز اور ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر پنجاب رینجرز کی کارروائیوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کو سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہوئے فوج کے لئے اس کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی عوام ہماری طاقت ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیںگیریژن آمد پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا۔
جنرل باجوہ