پاسپورٹ پر ایرانی ویزا، ناروے کے سابق وزیراعظم کو واشنگٹن ائر پورٹ پر روک لیا گیا، ایک گھنٹہ بعد اجازت
اوسلو (اے ایف پی) ناروے کے سابق وزیراعظم بونڈیوک کو واشنگٹن ائر پورٹ پر اس لئے ایک گھنٹے تک روکے رکھا گیا انکے پاسپورٹ پر ایرانی ویزا لگا ہوا تھا۔ 69 سالہ سابق وزیراعظم نے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے ایک سابق سربراہ کو سرکاری دوروں پر ایران جانے کے باعث خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں چاہے وہ شخصیت وائٹ ہا¶س کی ہو۔ بونڈیوک 1997ءتا 2005ءناروے کے وزیراعظم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے ایران یا دیگر 6 ملکوں کا صرف نام بھی سامنے آجائے تو آپ کو روک لیا جائے گا۔ بونڈیوک انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ ہیں اور سالانہ دعائیہ تقریب میں شرکت کیلئے امریکہ گئے تھے۔
ناروے/ سابق وزیراعظم