• news

لارجر بنچ نامکمل‘ آئندہ ہفتے پانامہ کیس کی سماعت ہونے کا امکان کم ہے، کل 4 بنچ تشکیل دیئے گئے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتہ پانامہ کیس کی سماعت ہونے کا امکان کم ہے۔ سماعت کرنے والا پانچ رکنی لارجر بنچ تاحال نامکمل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ تشکیل دےا گےا ہے جو 10 فروری تک پورے ہفتے مقدمات کی سماعت کریگا۔ واضح رہے لارجر بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف ہوگئی تھی جو تاحال روبصحت نہیں ہوئے۔ آئندہ ہفتہ کیلئے سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 4 بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر 1 جسٹس ثاقب نثار، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دےا گےا۔ بنچ نمبر 3 جسٹس امیرحانی مسلم، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم مےاں خیل پر مشتمل ہے جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن