کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ جاری‘ خاتون شدید زخمی
کھوئی رٹہ ( آن لائن )لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سےکٹرکے گاﺅں ججوٹ بہادر مےں بھارتی فوج کی جانب سے اےک با ر پھر سےز فائر کی خلاف ورزی ،فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گی ۔تفصےلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سےکٹر کے گاﺅں ججوٹ بہادر مےں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے اےک خاتون سحرش شدےد زخمی ہو گئےں ۔زخمی خاتون کو آر اےچ سی کھوئی رٹہ لاےا گےا جہاں حالت خطرے مےں ہونے کے پےش نظر ڈی اےچ کےو کوٹلی شفٹ کر دےا گےا ۔ بتاےا جاتا ہے کہ خاتون کو پےٹ مےں گولی لگی ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی نے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دےا۔