نوازشریف مقبولیت میں عمران پر بازی لے گئے‘ الطاف ناپسندیدگی میں آگے: امریکی سروے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن کے ایک سروے میں پاکستان کے سیاسی قائدین میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترےن رہنما قرار دئےے گئے ہےں۔ سیاسی رہنماﺅں میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مقبولیت میں 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 32 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں کو پانامہ بارے کچھ معلوم نہیں۔ 26 فیصد لوگ پانامہ لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں جب کہ 38 فیصد پانامہ لیکس کے بارے کچھ نہ کچھ دلچسپی رکھتے ہیں۔ 66 فیصد عوام نے وفاق میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ سروے اکتوبر 2016 میں کیا گیا تھا، جبکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو 85 فیصد مقبولیت کا ووٹ ملا ہے، 85 فیصد ووٹرز نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو ناپسندیدہ ترین لیڈر قرار دیا، جبکہ ناپسندیدگی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری 80 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادی79 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اور انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین کے سروے میں نواز شریف کی مقبولیت 63 فیصد قرار دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 39 فیصد مقبولیت کے ووٹ ملے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مقبولیت کے لئے 32 فیصد ووٹ ملے۔ ناپسندیدگی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سرفہرست رہے انہیں 85 فیصد لوگوں نے ناپسندیدہ لیڈر قرار دیا دیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو 79 فیصد ناپسندیدگی کا ووٹ ملا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر سروے رپورٹ میں پنجاب حکومت کو پہلا نمبر ملا۔ 79 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو 73 فیصد پسندیدگی کا ووٹ ملا۔ سندھ حکومت کی کارکردگی پر 54 فیصد جب کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 48 فیصد لوگوں نے سراہا۔
امریکی سروے