• news

سرجیکل سٹرائیک کی پھر دھمکی ہمسایہ طرزِ عمل بدلے:راجناتھ سنگھ

نئی دہلی(اے این این )بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ اگرہمسایہ ملک اپنے طرزعمل میں تبدیلیاں لائے توشایدایسی کارروائیوں کی ضرورت پیش نہ آئے بصورت دیگرکوئی ضمانت نہیں دے سکتے، حافظ سعیدکی نظربندی محض ایک دھوکہ ہے اگرپاکستان سنجیدہ ہے تو انہیںسلاخوں کے پیچھے ڈالے،ایک نہ ایک دن داو¿دابراہیم کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ چین شایدداخلی مجبوریوں کے باعث مسعوداظہرکے معاملے میں ہماراساتھ نہیں دے رہا۔ بھارتی میڈیاکودیئے گئے انٹرویومیں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے میں واقعی سنجیدہ ہے تو وہ قانونی راستہ اختیارکرے مقدمات چلائے اور حافظ سعیدکوسلاخوں کے پیچھے ڈالے ۔ مسعوداظہرکو دہشت گردقراردلوانے کی بھارتی کوششوں کوناکام بنانے پرچین پرتنقیدکرنے سے گریزکرتے ہوئے کہاکہ شایدچین اپنے داخلی معاملات کی وجہ سے ہماری حمایت نہیں کررہاتاہم امیدہے کہ ہم مستقبل میں اس حوالے سے کامیاب ہوں گے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کےلئے ویزا پابندی کے اقدام پربھی تنقیدکرنے سے گریزکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ وہاں کے حالات کاجائزہ لینے کے بعدکیاہوگا۔دریں اثناءبھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرنے والے پاکستانی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کو ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے درکار ہر چیز دستیاب ہے۔ بھارت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے اقدامات کے دعووں پر نہیں بلکہ زمینی حقائق پر غور کرے گا۔
بھارت دھمکی

ای پیپر-دی نیشن