اسلام آباد : ناکے پر نہ رکنے والا کار سوار نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق‘ ورثا کا مظاہرہ کیمپ جلا ڈالا
اسلام آباد (وقائع نگار) ناکے پر نہ رکنے پر اسلام آباد پولےس کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 26سالہ نوجوان کو قتل کردےا ہے فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکار فرار ہوگئے۔ نوجوان کی ہلاکت سے مشتعل مظاہرین نے چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور پولیس کا کیمپ جلا ڈالا جب کہ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سلیم شاہ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔پولےس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پولیس ناکے پر موجود ایگل فورس کے 2 اہلکاروں نے علی الصبح تےن بجے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ روکنے پر سمیع نامی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے کار سوار نوجوان سر میں گولی لگنے پر جاں بحق ہو گیا ، مرنے والے کی شناخت تیمور ریاض کے نام سے ہوئی جو مردان کا رہائشی تھا جبکہ خاتون سونیا کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ دوسری جانب گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اہلکار دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔واقعہ کے خلاف متوفی کے لواحقین لاش کے ساتھ احتجاج کرتے رہے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے والد رفیق نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر فائرنگ کی اور تیمور کو تین گولیاں لگیں، پولیس نے ہمارے ساتھ دہشت گردی کی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف دلائیں۔ احتجاج کوختم کرنے کے لئے ن لیگ ایم پی اے ضیااللہ شاہ نے مقتول کے ورثا سے مذاکرات کئے ۔ جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا اور مقتول تیمور کی میت گھر روانہ کردی گئی۔ سرگودھا کی رہائشی سونیا محبوب کی والدہ نے گزشتہ روز پولےس سے رابطہ کےا اور بتایا کہ سونےا کو چھ ماہ قبل طلاق ہوئی اور مقتول تےمور رےاض نے اسے فےس بک پردوست بنا رکھا تھا اوراس بات کا مقتول کی بےوی کو بھی علم تھا ، تیمور نے سونےا کو سالگرہ منانے کیلئے اسلام آباد بلاےا تھا ۔ خاتون کی والدہ سعےدہ بی بی نے کہا کہ پولےس ان سے تعاون نہےں کررہی ان کی بےٹی اس کے حوالے نہےں کی جارہی ۔
اسلام آباد/فائرنگ