• news

خوشحال پاکستان مسلم (ن) کی منزل ہے‘ شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فروغ تعلیم کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت 16 اضلاع میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ 200 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور اس اقدام سے سکولوں میں طالبات کی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہو گا۔مردم شماری کے کاموں کیلئے اساتذہ کی خدمات لینے پر پابندی ہو گی-اس حوالے سے دیگر محکموں سے ہیومن ریسور س حاصل کیا جائے۔ خادم پنجاب سکولز پروگرام کے تحت مجموعی طور پر سکولوں میں 36000 نئے کمرے تعمیر کئے جائیں گے -جن سکولوں میں نئے کمرے بنائے جائیں گے وہاں تمام تعلیمی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ایک برس کے دوران سکولوں میں تین لاکھ 80 ہزار نئے بچے داخل ہو ئے ہیں اورڈراپ آ¶ٹ کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انتہائی کم کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو آ¶ٹ سورس کرنے سے ان سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند ہوا ہے اوراس ماڈل کو مزید آگے بڑھانا ہو گا۔ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خوددار،خوشحال اورخود مختار پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں دن رات اےک کررکھا ہے ۔ کرپشن، سفارش اوراقرباءپروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافےت کی حکومتی پالےسےوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہےں۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تےن سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔ مسلم لےگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے ۔ غرےب عوام کی تقدےر بدلنے کے منصوبوں اورپروگراموں کےلئے وسائل کی فراہمی مےں کمی نہےں آنے دےں گے۔ 2018ءکے عام انتخابات مےں اےک بار پھر خدمت کی سےاست کی جےت ہوگی۔ دھرنا گروپ کی جھوٹ ،منافقت ،انتشاراورالزام تراشی کی سےاست دفن ہو جائیگی۔اپنے دورحکومت مےںکرپشن کے قبرستان بنانے والوں کابھی عوام محاسبہ کرے گی۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کا اپنا کردار سوالےہ نشان ہے ۔ پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے جبکہ سےاسی بصےرت سے عاری سےاستدانوں کی سوچ آج بھی نہےں بدلی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ترک سرمایہ کاروں نے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیںاورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں دونوں ملکوںکے مابین دوستی کا رشتہ مفید معاشی تعاون میں بدل رہا ہے۔ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے سے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ کینسر کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کینسر ایک جان لیوا مرض ہے، اس سے بچاﺅ کے لئے موثر آگاہی کی ضرورت ہے اور کینسر کے عالمی دن کو منانے کا مقصد اس کی علامات، تشخیص، علاج اوراحتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن