• news

پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے انعقاد کا سہرا پاک فوج کے سر ہے: سلیم سیف اللہ

اسلام آباد (محمد فہیم انور/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان‘ پیٹرن سینیٹر سید دلاور عباس‘ قومی ٹینس ٹیم کے کھلاڑی اعصام الحق قریشی‘ عقیل خان اور ٹینس کے دیگر آفیشلز نے 12 سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں نہ صرف انٹرنیشنل ٹینس بلکہ دیگر کھیلوں کے انٹرنیشنل ایونٹس کی بحالی کی جانب اہم پیشرفت ہے‘ پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے انعقاد کا سہرا امن کی بحالی کے لئے پاک افواج کے جوانوں کی شہادتوں‘ حکومت اور فارن آفس کی کاوشوں کے سر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز میچوں کے اختتام پر ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن