قومی کھیل ہاکی کو میاں نواز شریف کی اشد ضرورت ہے: چودھری اختررسول
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر چودھری اختر رسول کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کھیل دوست اور ہاکی سے محبت کرنیوالی شخصیت ہیں۔ قومی کھیل آج کو نواز شریف کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ قومی کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل تو ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کھیل کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم پاکستان اگر تمام کھیلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تو وہ ملک کے نوجوان کا مستقبل محفوظ بنا دیں گے۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کو ذاتی طور پر دلچسپی لینا ہو گی انکی توجہ اور دلچسپی کے بغیر ملکی کھیلوں میں ترقی اور کھلاڑیوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہو سکتا۔ قومی کھیل ہاکی کی کمزور حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ قومی کھیل کو قوم کا کھیل بنائے بغیر ماضی والے بہترین مقام پر نہیں آ سکتے۔