• news

پی ایس ایل کا اگلا فائنل کراچی میں کرانے کی کوشش کرینگے : نجم سیٹھی کا وعدہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے سال فائنل کراچی میں کرانے کی کوشش کریں گے ۔ نجم سیٹھی نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم قرار دیا۔ جب فرنچائز کو محنت کرتا دیکھتاہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے، پی ایس ایل کا جوش وخروش پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ کسی کواحساس نہیں تھا کہ پی ایس ایل اتنا کامیاب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن