• news

پی سی بی ویمن: پاکستان ٹیم کیلئے 10 ون ڈے میچوں کا اہتمام

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی ویمن ونگ نے پاکستان اے ویمن ٹیم کے لیے 10 ایک روزہ میچوں اہتمام کیا ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اے ویمن ٹیم اور انڈر 16 بوائز کے درمیان میچز ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔پاکستان ویمن سلیکشن کمیٹی نے اس سلسلہ میں 14 کھلاڑیوں اور چار ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اے ویمن ٹیم کے سکواڈ میں مارینا اقبال (کپتان)، کائنات حفیظ، نورین یعقوب، عمائمہ سہیل، رابعہ شاہ، فریحہ محمود، طوبہ حسن، فضیلہ اخلاق، سبحانہ طارق، رامیم شمیم، وحیدہ اختر، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز اور دیانہ بیگ جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا، حفضہ خالد، ماہم منظور اور ثمینہ بی بی شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن