بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولتیں دینگے: وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے سپیکر اسمبلی راحیلہ درانی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق آگاہ کیا۔ سپیکر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بلوچستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولتیں دیں گے۔ صنعت کاری کے حوالے سے بلوچستان کے حالات سازگار ہیں۔