تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی میں ناکام، کوئی ہدف پورا نہ کرسکیں: نیپرا کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں کارکردگی سے متعلق کوئی بھی ہدف پورا نہ کرسکیں، اربوں روپے بجٹ کے باوجود سسٹم بہتر نہ بنا سکیں، تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہیں، کارکردگی کی بنیاد پر آئیسکو پہلے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی بدترین کارکردگی کی بنیاد پر دسویں نمبر پر رہی۔ تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق غلط بیانی کی، کمپنیوں نے ایک سے چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا، دعوے کے برعکس لوڈشیڈنگ 12گھنٹے تک ہوتی رہی۔ لیسکو چوتھے اور فیسکو پانچویں نمبر پر رہی۔ کارکردگی کے حوالے سے کے الیکٹرک چھٹے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نویں نمبر پر رہی۔