خورشید شاہ نے عابد شیر علی کی دھمکی پر سپیکر کوخط لکھ دیا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیرمملکت عابد شیر علی کی دھمکی پر خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عابد شیر علی نے اپوزیشن جماعت کے رہنما کو دھمکی دی جسے میڈیا نے نمایاں طور پر نشر کیا۔ پاکستان جمہوری ملک ہے اور ہم سیاستدان جمہوری روایات کے امین ہیں۔