اوباشوں کی 80 سالہ خاتون سمیت 5 خواتین، 7 سالہ بچی سے زیادتی
فیروزوالہ + لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 80 سالہ سمیت 5 خواتین اور 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی ضیاء آباد کالا شاہ کاکو میں طارق محمود نے محنت کش کی بیوی (ب) کام کاج کے بہانے گھر بلا کر ڈرادھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں تھانہ کسووال کے نواحی گائوں 120/7ER میں 7 سالہ ثوبیہ کو اوباش زمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 111/12 ایل میں 20 سالہ ارم کو ملزم خالد نے ساتھیوں سے ملکر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں رحمن ٹائون کے ملزم نواز اور شہباز وغیرہ 4 افراد نے شریف کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے 15 سالہ (ن) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں ٹھکیریوالہ کے علاقہ چک نمبر 39 ج ب ڈگورہ کے ایوب کی بیٹی (ن) کو نامعلوم افراد گھر سے اغوا کر کے ڈیرہ پر لے جا کر نشہ آور چیز کھلا کر زبردستی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ صدر گوگیرہ کے نواحی گائوں 32؍ فور ایل میں 80 سالہ خاتون سرداراں بی بی کو اسکو ہمسائے ملزم طارق نے زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔