• news

ڈیڑھ ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کا ٹھیکہ سوئس کمپنی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی ایل این جی کی درآمد کا ٹھیکہ سوئس کمپنی کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سوئٹزر لینڈ میں قائم کمپنی گنور سے اب 5 سال کا معاہدہ ہو گا کمپنی کی بولی کا جائزہ لینے کے بعد اسے کامیاب قرار دیا گیا گنور پاکستان کو 5 سالوں میں ایل این جی کی 60 شپمنٹس فراہم کرے گی، پاکستان کو ایل این جی برینٹ خام تیل کی 11.62 فیصد قیمت کے برابر پڑے گی، درآمدی ایل این جی سے یومیہ دس کروڑ مکعب فٹ گیس ملے گی، گنور کمپنی سے 37 لاکھ 50 ہزار ٹن ایل این جی خریدی جائے گی گنور سے ایل این جی قطر کے مقابلے میں فی شپمنٹ 25 کروڑ روپے سستی پڑے گی کمپنی کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی سپلائی جولائی سے متوقع ہے، پہلے سے درآمد کی جانے والی ایل این جی 60 کروڑ مکعب فٹ یومیہ کر دی پہلے 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی درآمد کی جا رہی تھی کمپنی کو ایل این جی کی درآمد کا ٹھیکہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا گنور کمپنی نے سب سے کم بولی دی۔

ای پیپر-دی نیشن