• news

جنوبی افریقہ بھی پی ایس ایل کی طرزپراپنا ٹی 20کرکٹ میلہ سجائے گا

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ بھی پاکستان سپر لیگ کی طرز پر اپنا ٹوئنٹی 20 میلہ سجائے گا۔نئی لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جنھیں مختلف شہروں سے منسوب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم انعقاد سال کے آخری حصے میں ہوگا، اس وقت پروٹیز اور زیادہ تر غیرملکی پلیئرز فارغ ہوتے ہیں۔اس ایونٹ کیلیے اظہار دلچسپی کے ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن