ٹی20 بلائنڈورلڈکپ: پاکستان جنوبی افریقہ کل مد مقابل ہوںگے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) دوسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف کل(پیر کو)اپنا چھٹا میچ کھیلے گا۔یہ میچ بنگلور کے کرناٹک سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں ہوگا۔پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔دوسرے بلائنڈ ورلڈکپ میںپوائنٹس ٹیبل پر قومی بلائنڈ ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے اور شاہینوں نے بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں باآسانی جگہ بنا لی ہے۔