شاہد آفریدی اور پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات، کپ تمہارا ہے: ہربھجن سنگھ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے دوست شاہد آفریدی کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہیلو دوستو، میں اپنے دوست شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ لڑکو! جم کر کھیلو، یہ کپ تمہارا ہے۔