ایشین جونیئر ٹیم سکواشـ: پاکستان ملائیشیا سے سیمی فائنل ہار گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) اٹھارہویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم ملائیشیا کے ہاتھوں 2۔1 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔پہلے میچ میں منصور زمان جونیئر نے ملائیشیا کے محمد فریز ازوان کو سخت مقابلے کے بعد 3۔2 سے شکست دی۔دوسرے مقابلے میں مہران جاوید کو اونگ سائی نے 3۔1 سے ہرایا جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں ملائیشیا کے راہول ڈیرن نے پاکستان کے عباس زیب کو 11۔7، 11۔6 اور 11۔9 سے ہرا دیا اور ملائیشیا ٹیم ایونٹ میں 2۔1 سے کامیاب رہا۔