کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘ ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
کراچی(آئی این پی)کراچی میں امن دشمن عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں اورنگی ٹاؤن سے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایم کیو ایم لندن کا ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عادل کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے ملزم عادل ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہے کہ وہ تمام تر کارروائیاں لندن سے ملنے والے احکامات پر کرتا تھا ،عادل کا ایک ساتھی شجاعت جیل میں ہے جبکہ دوسرا ساتھی جاوید بندا ہلاک ہو چکا ہے۔