قاہرہ : سیاحوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 8 ہلاک، 45 زخمی
قاہرہ(آن لائن)مصر میں سیاحوں اور طلباء کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 8طلبا جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔ نوبیع سے دھب شہر کی طرف جانے والی سکول بس ایک کھائی میں جا گری۔ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔