• news

وفاق اور صوبوں کے درمیان چینی توانائی منصوبوں پر دہرے ٹیکس کا مسئلہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاق اور صوبوں کے درمیان چینی کمپنیوں کے تعاون سے ملک میں جاری توانائی کے منصوبوں پر ڈبل ٹیکسیشن کا مسئلہ حل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے پاکستان کے توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیوں نے وزارت پانی و بجلی سے رجوع کیا تھا جس میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر وفاق اور صوبوں کی ٹیکسیشن کا معاملہ اٹھایا گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں نے اجلاس میں اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس کیلئے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ طے کی جائیگی تاہم وفاق اشیا پر سیلز ٹیکس کی وصولی کریگا اور صوبے سروسز پر سیلز ٹیکس وصولی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن