کراچی: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی متحدہ، فاروق ستار اور دیگر کے پھر وارنٹ جاری
کراچی (نوائے وقت نیوز) اشتعال انگیز تقاریر مقدمے میں بانی متحدہ اور فاروق ستار سمیت دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس دیدیا۔ اے ٹی سی کی عدالت کا کہنا تھا کہ لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں اورآپ نے اب تک چالان پیش نہیں کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 11 فروری کو چالان نہ پیش کیا گیا تو جیل بھیج دیا جائے گا۔