ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے : امریکی وزیر دفاع
ٹوکیو (این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز ماٹس نے کہاہے کہ ایران کے حوالے سے تشویش کے سبب اس مرحلے پر مشرق وسطی میں امریکی افواج میں اضافے کی ضرورت نہیں، عالمی برادری ایران کی سرگرمیوں کا نظر انداز ہر گز نہیں کریگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی وزیردفاع ماٹس نے کہاکہ ایران دنیا بھر میں "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔