• news

یورپ کو خطرہ اسلام نہیں اپنی پالیسیوں سے ہے:شاہ محمود قریشی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سجادہ نشین شاہ محمود حسین قریشی نے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کے دوسرے روز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام پرامن اور محبتوں کو فروغ دینے والا مذہب ہے جس سے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یورپ کو خطرہ اسلام سے نہیں بلکہ اپنی پالیسیوں سے ہے۔ امریکہ اسلام یا مسلمانوں پر پابندی لگانے کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ امریکی صدر کی جانب سے مسلمان ممالک پر پابندیوں کے خلاف مسیحی کمیونٹی کے یورپ اور یہودیوں نے بھی مذمت کی ہے۔آستانوں کی رونقوں کو کوئی ختم کر سکا ہے نہ کر سکے گا۔ اے اللہ ہمارے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا اور قوم کو ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ عطا فرما‘ اے اللہ کشمیری بھائیوں کو غائبانہ مدد اور ان کو کامیابی عطا فرما۔

ای پیپر-دی نیشن