امریکہ دلائی لامہ کو چینی سالمیت کیخلاف استعمال کرنے سے گریز کرے ،چین
بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلائی لامہ کو چینی سالمیت کے خلاف مسائل پیدا کرنے کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ۔چین کی نسلی و مذہبی امور کمیٹی کے سربراہ چو وے چھن نے خبررساں ادارے شنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلائی لامہ کو چین کے خلاف استعمال کرنے سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا البتہ امریکہ کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو نقصان ہو گا ۔چین کا یہ موقف ہے کہ دلائی لامہ 1959سے تبت میں ایک بغاوت کے ناکام ہونے کے بعد سے خودساختہ جلاوطنی کی زندگی بھارت میں گزار رہے ہیں جو کہ ایک اشتعال انگیز علیحدگی پسند شخص ہیں۔