پیرس میوزیم حملہ کی مذمت، دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ برقرار ہے:فرانسیسی صدر
پیرس(این این آئی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے کہا ہے کہ پیرس میں واقع لوور میوزیم اور اسکے قریبی علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن دہشت گرادنہ حملوں کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میوزیم کے نزدیک ہی سکیورٹی پر تعینات ایک فوجی نے چاقو سے مسلح ایک حملہ آور کو اس وقت گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا، جب اس نے اس فوجی پر حملہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں فوجی بھی زخمی ہوا۔ فرانسیسی وزیراعظم نے اس حملے کو ’دہشت گردانہ نوعیت‘ کی ایک کارروائی قرار دیا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے پیرس میں ہوئے اس تازہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔