• news

پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: یوسف رضا

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف اور حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نظریں عالمی برادری پر لگی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 فروری کے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے دیئے گئے خصوصی پیغام میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی پی پی ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر معاملہ کو حکومت کو بیانگ دھلی تمام عالمی فورمز پر اٹھانا چاہئے بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری شہید خواتین بیوہ اور ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل کرانا ہو گا اگر اقوام متحدہ رائے شماری کرا دے تو پھر یہ غاصبانہ قبضہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن