• news

::جسٹس عظمت سعید کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کو صحت ےابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے انہےں ایک ہفتہ مکمل آرام کرنے اور سات دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سے جسٹس شیخ عظمت سعید کو گھر جانے کے اجازت دے دی گئی۔ جسٹس عظمت سعید کو دل کے عارضے پر ہسپتال مےں داخل کےا گیا جہاں انجیوگرافی کے بعد انہیں سٹنٹ ڈالے گئے۔ جسٹس عظمت سعید پانامہ لیکس کیس میں پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
ڈسچارج

ای پیپر-دی نیشن