.کوہلو: سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی‘ اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
کوہلو (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں ایک اور بڑی دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 149 راکٹ اور ایک اینٹی ائر کرافٹ گن شامل ہے جبکہ اینٹی ائر کرافٹ گن کی سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی کوہلو سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔