• news

لاپتہ ا فراد کے لئے سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سے رجوع کا فیصلہ

کوئٹہ (بی بی سی ڈاٹ کام) بلوچستان سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے بتایا کہ یہ فیصلہ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں سے تفصیلی صلاح و مشورہ کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو فراہم کی جائے گی اور اس کے ساتھ وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کے ساتھ بھی اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔ نصراللہ بلوچ نے بتایا کہ اگر ماضی کی طرح اس معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن