عمران وزارت عظمٰی کا صرف خواب دیکھ سکتے ہیں: امیر مقام
پشاور (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب تو دیکھ سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے، پہلے خیبر پی کے میں اپنا حشر دیکھ لے جبکہ پانامہ کے غبارے سے جلد ہی ہوا نکل جائے گی۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی تبدیلی ریورس ہوگئی ہے آج عوام صوبے کی ابتر صورت حال کی وجہ سے پی ٹی آئی والے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ خیبر پی کے کا بچہ بچہ گو عمران گو کا نعرہ لگا رہا ہے عوام جعلی تبدیلی کی امید چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔