لاپتہ افراد کی بازیابی، کمشن کے پاس جنوری میں 64 نئے کیس درج ہوئے: رپورٹ
اسلام آبا (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمشن نے جنوری 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی۔ کمشن نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے60کیس نمٹائے، 39 افراد کو بازیاب کرایا جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران کمشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدی کے 64 نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد 1223ہوگئی ہے، کمشن نے اپنی ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے لاہور میں سب آفس قائم کردیا ہے ، اتوار کوکمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری2017کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر) ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے387 کیسوں کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میںسماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ، جنوری میں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران 39 افرادلاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا جبکہ 19فراد کے کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دیے گئے،1 کیس کوائف نامکمل ہونے پر بند کر دیا گیا اور 1ڈیڈ باڈی ریکور کرائی گئی۔ کمشن نے www.coioed.pk کے نام سے ویب سائٹ بنا دی ہے جس پر کیسوں کی تفصیل اور سماعت کی تاریخوں سمیت دیگر معلومات دستیاب ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں کمیشن کا باضابطہ طور پر سب آفس قائم کر دیا گیا ہے۔