• news

عمر سلیم شیخ نے مسٹر جونیئر رائیونڈ کا ٹائٹل جیت لیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) عمر سلیم شیخ نے مسٹر جونیئر رائے ونڈ کا ٹائٹل جیت لیا ۔باڈی کا سالانہ ساتواں مقابلہ گزشتہ رات منعقدہوا جس میں محمد اعظم باجوہ نے چیف جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے جونیئرمسٹر رائے ونڈ کیلئے عمر سلیم کا نام منتخب کیا ،جونیئرمسٹر رائے ونڈ کا مقابلہ جیتنے پر مہمان خصوصی چودھری جاوید اقبال گجر نے جونیئر مسٹر رائے ونڈ کو چمپئن ٹرافی جبکہ جم انتظامیہ کو چودھری گلزار احمد گجر کی طرف سے پچاس ہزار روپیہ نقد عطیہ دیا ،قبل ازیں چودھری گلزار احمد گجر نے چودھری جاوید اقبال گجر کے ساتھ مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے تن سازوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ای پیپر-دی نیشن