خواتین ہاکی لیگ : کوئٹہ پینتھرز اور کراچی ڈولفن نے میچ جیت لیے
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن نے کہا ہے کہ پہلی خواتین ہاکی لیگ اپنے مقاصد میں کامیاب رہی ہے اس سے خواتین ہاکی کو فروغ حاصل ہورہا ہے ، پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کےلئے خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقادکیا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ تشکیل دی جارہی ہیں پہلی خواتین ہاکی لیگ کا انعقاد کامیاب رہا ہے ، اس سے خواتین ہاکی کو مزید فروغ ملے گا ،آئندہ بھی اس طرح کے سپورٹس ایونٹس میںتعاون کرتے رہیں گے ،پہلی خواتین ہاکی لیگ کے درمیان دوسرے کھیلے جانے والے میچ میںسینئرصحافی سہیل ورائچ مہمان خصوصی تھے میچ سے قبل سہیل ورائچ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سپورٹس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کوئٹہ پینتھرز اور پشاور ڈئیرزکے درمیان ہونے والے میچ میں کوئٹہ پینتھرنے 3-0سے میچ جیت لیاجبکہ دوسرے میچ میں کراچی ڈولفن نے اسلام آباد شاہین کو 2-0سے ہرادیا۔