• news

ایران، امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، کم کرنے کی کوشش کرینگے: روس

ماسکو (رائٹرز) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ایابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو دوبارہ کھولنا خطرناک ہوگا۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ان چیزوں کو درست کرنے کی کوشش نہ کی جائے جو ٹوٹی ہی نہیں۔ دریں اثناء ایران میں روسی سفیر لیوان جگارہان نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ تلخ بیانات کے حالیہ تبادلے پر روس کو تشویش ہے۔ ماسکو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی پوری کوشش کریگا۔ انہوں نے واضح کیا ایران نے امریکہ کے ساتھ اپنے معاملے میں روس کو ثالثی کا نہیں کہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن