بہار: بھارتی فوج کے 59 کمانڈوز ٹرین سے غائب، مائو نوازوں پر اغوا کا شبہ
پٹنہ (اے ایف پی) مائو نواز علیحدگی پسندوں کی شورش کا شکار بھارتی ریاست بہار میں بھارتی نیم فوجی دستے کے 59 کمانڈوز ٹرین سے پراسرار طور پر غائب ہو گئے۔ انہیں اغوا کرلیا گیا یا وہ مائو نوازوں سے سے جا ملے، اس سلسلے میں بھارتی فوجی حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا گیا ہے جنگل وار فیئر یونٹ کے ان کمانڈوز کو تربیت کے بعد بہار کے جنگلوں میں تعیناتی کے لئے ٹرین کے ذریعے لے جایا جا رہا تھا۔ بہار پہنچنے پر ٹرین ایک سٹیشن پر رکی تو یہ کمانڈوز اپنے افسروں کو بتائے بغیر ٹرین سے اتر کر غائب ہو گئے۔ جن کا تلاش کے باوجود پتہ نہیں چل رہا۔ بھارتی فوجی حکام مائو نواز علیحدگی پسندوں پر ان کے اغوا کا شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔